Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا شاگرام تورکہو کادورہ، آرایچ سی ہسپتال کا معائنہ

شیئر کریں:

شاگرام( شراف الدین ) چیف سکٹری خیبر پختون خواہ ندیم کامران بلوچ نے جمعہ کے دن سب تحصيل تورکھو شاکرام کا مختصر دورہ کیا۔ان کے ساتھ کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالاسلام ، سکٹریٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق جمیل ، سی ای او آغاخان ہیلتھ، ڈی سی چترال خورشید عالم محسود اور دوسرے افسران بھی موجود تھے، انھون نے رورل ہیلتھ سنٹر شاگرام کا دورہ کیا اور ھسپتال کے مختلف یونٹون کا بھی معائنہ کیا .ھسپتال میں مختصر تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا .جس میں معززین علاقہ اور منتخب نمائندوں نے شرکت کی ۔سابق ناظم عبدالقیوم بیگ نے سپاسنامہ پیش کیا اور مھمانوں کو خوش امدید کہا۔سپاسنا مہ میں تورکھو کے مختلف مسا ٸل پر بات کی گٸ ۔خاص کر بونی تورکھو روڈ اورآرایچ سی سی ھسپتال میں عملے کی کمی سٹیڈیم اور دوسرے مسا ٸل پر اعلی افسران کو اگاہ کیا گیا۔
chief secretary kp visit chitral torkhow 1
تقریب سےسیکریٹری ہیلتھ اور چیف سکریٹری نے خطاب کیا ، سیکریٹری ہیلتھ نے خطاب کرتے ہوئے اے کے ایچ ایس پی کی کاوشوں‌کو سراہتے کہا کہ انھوں نے حکومت سے مل کر اس دوردراز علاقے میں لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں. چیف سکیرٹیر ی نےعوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کی . یاد رہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر شاگرام پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ (پی پی پی)کے تحت اے کے ایچ ایس پی کے پاس ہے .
chief secretary kp visit chitral torkhow 12
chief secretary kp visit chitral torkhow 3

chief secretary kp visit chitral torkhow 5

chief secretary kp visit chitral torkhow 4

chief secretary kp visit chitral torkhow 6


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17056