Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کا اجلاس، 9 ستمبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے حوالے سے بریفنگ

Posted on
شیئر کریں:

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کا اجلاس، 9 ستمبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے حوالے سے بریفنگ

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کا اجلاس چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت سول سیکریٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام، کوآرڈینیٹر ای او سی، عالمی معاون اداروں یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر اسلام‌آباد کے حکام، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ و کوآرڈینیٹر صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کوئی بھی کیس تاحال رپورٹ نہیں ہوا تاہم امسال صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیوکے ماحولیاتی نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ اجلاس کو انسداد پولیو کی مانیٹرنگ کے طریقہ کار سمیت مہمات کے دوران درپیش مسائل و مشکلات پر بھی تفصیلی بریف دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 9 ستمبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئ ہیں.

 

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ صوبے میں امسال ابتک پولیو کیس رپورٹ نہ ہونا خوش آئند ہے، مگر ماحولیاتی نمونوں کا مختلف اضلاع میں مثبت انا خطرے کی نشاندہی کررہا ہے اور ایسے میں قومی جزبے کے تحت پوری تندہی سے ٹیموں کو کام کرنے کی ضرورت ہے. ماحولیاتی نمونے مثبت آنے والے علاقوں پر بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے حکام پر زور دیا کہ وہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وجوہات کا تجزیہ کریں اور اس ضمن میں ٹھوس تجاویز حکومت کو پیش کریں تاکہ انسداد کے لئے مزید اقدامات کئے جاسکیں. انہوں نے حکام کو مہم کے معیار پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیو وائرس کے انسداد کا دارومدار معیاری کیمپئن پر منحصر ہے. چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے سیاحتی علاقوں، آبادی کے زیادہ نقل و حمل والے شہروں خصوصاً پشاور اور زیادہ سفری آمدورفت والے علاقوں اور اضلاع پر بھرپور توجہ دینے اور اس ضمن میں خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں. چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس اور ہیلتھ حکام کو انسدادِ پولیو اجلاسوں میں شرکت کرتے ہوئے ذمہ داریاں بطریق احسن پورا کرنے کی ہدایت کی اور انتباہ کیا کہ اس ضمن میں غفلت برتنے والے آفیسرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جائے گی.

 

یاد رہے کہ انسدادِ پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع ہوگی، اس مہم میں صوبے کے بعض اضلاع کے لئے خصوصی پلان بھی ترتيب دئے گئے ہیں. یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے مقررہ دنوں میں افغانستان بھی پولیو مہم منعقد کررہا ہے.

 

chitraltimes chief secretary chairing anti polio task force 2

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
92772