Chitral Times

Nov 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چیف جسٹس پشاور نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جبری ریٹائرکردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے متعلقہ قوائد و ضوابط کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جبری ریٹائر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/ افسر بکار خاص (زیر معطلی) محمد اعظم خان آفریدی کو خیبر پختونخوا گورنمنٹ سرونٹس (ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن ) رولز 2011 کے رول 4 (1) (b) (II) کے مندرجات کے تحت جبری ریٹائر کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اس امر کااعلان رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ پشاور کی جانب سے سے کیاگیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
14445