Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چھ پی ایم ایس افسران کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 6 پی ایم ایس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد روشن ( BS-19) کو تبدیل کرکے ان کو بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری تعینات کیا گیا ہے اسی طرح ضم شدہ اضلاع کے پشاور سیکرٹریٹ کے تین ڈپٹی سیکرٹریز محمد نواز (BS-18)میرزلی(BS-18) اور طارق علی (BS-18)کو تبدیل کرکے با ترتیب محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم، محکمہ اعلیٰ تعلیم اور محکمہ معدنیات اور معدنی ترقی میں بحیثیت ڈپٹی سیکرٹریز تعینات کیا گیا ہے جبکہ محکمہ معدنی ترقی میں خیبر پختونخوا کے معدنیات کے حامل علاقوں میں مائنز مانیٹرنگ اور سرویلنس یونٹس کے قیام کے لئے تخمینہ سٹڈی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد شیر (BS-18) کو تبدیل کرکے محکمہ قانون میں ڈپٹی سیکرٹری اور اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں افسر بکار خاص محمد ایاز(BS-17) کو ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
20394