چترا ل کے بچوں میں بے انتہا ٹیلنٹ اور صلاحتیں موجود ہیں.انھیںصرف نکھارنے ضرورت ہے..کمانڈنٹ
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے کہا ہے کہ چترال کے بچوں میں بے انتہا ٹیلنٹ اور صلاحیتیں موجود ہیں۔ یہاں کے بچے ملک کے کسی بھی علاقے کے بچوں سے کم نہیں ، کمی جو ہے و ہ صرف مواقع کی ہے ۔جبکہ فرنٹیئر پبلک پبلک سکول اینڈ کالج کے زریعے ہم ان کو ہر ممکن مواقع فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاکہ ان کی صلاحیتیوں کو نکھار ا جاسکے۔ وہ گزشتہ روز فرنٹیئر کور پبلک سکول اینڈ کالج چترال کےتقریب یوم تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔
فرنٹیئر کور پبلک سکول اینڈ کالج چترال میں گزشتہ دن یوم تقسیم انعامات کی تقریب اور کارنیول فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کمانڈنٹ کے علاوہ آرمی افیسران ، اساتذہ ، طلباو طالبات اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں سکول کے طلبا و طالبات نے حمد ، نعت ، ملی نعمہ اور ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے دادوصول کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی سکول اینڈ کالج کے پرنسپل رحیم اللہ نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں حاضرین کو اگاہ کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اور دوسرے مہمانوں نے نمایاں پوزیشن ہولڈر طلباو طالبات میں انعامات تقسیم کی ۔
تقریب کے دوسرے مرحلے میں کارنیول فیسٹول کا انعقاد کیا گیا،جس میں بچوں کے دلچسپی کے مختلف اشیا ء کی اسٹالز لگائے گئے تھے۔ جہاں کھانے پینے کے مختلف چیزوں کے علاوہ گھڑ سواری وغیرہ سے بچے لطف اندوز ہوئے ۔ یہ رنگارنگ تقریبات دن بھر جاری رہے ۔