چترال گولدور گیس سیلنڈر حادثہ؛ زخمیوں کو میڈیکل ٹیم کی خصوصی نگرانی میں رات برن سینٹر پشاور پہنچا دیا گیا ۔۔۔ ڈپٹی کمشنر
چترال گولدور گیس سیلنڈر حادثہ؛ زخمیوں کو میڈیکل ٹیم کی خصوصی نگرانی میں رات برن سینٹر پشاور پہنچا دیا گیا ۔۔۔ ڈپٹی کمشنر
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ٹاوں میں گولدور کے مقامی مدرسے میں گیس سیلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو میڈیکل ٹیم کی خصوصی نگرانی میں 3:30 بجے برن سینٹر پشاور حیات آباد پہنچا دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہروز مفتی حیات آباد برن سنٹر میں موجود ہیں۔اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کے سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال سیکرٹری صحت کے پی محمود اسلم وزیر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔ سیکرٹری صحت نے ڈائریکٹر برن سینٹر ایچ ایم سی پشاور کو سیلنڈر دھماکے کے دوران زخمی ہونے والے 09 افراد کو خصوصی علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ جن میں 6 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ایمبولنسز میں ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم کی خصوصی نگرانی میں 3:30 بجے برن سینٹر پہنچا دیا گیا ہے ۔ جن میں سے ایک زخمی کو ڈاکٹرز کی جانب سے کلیئر قرار دیۓ جانے پر واپس چترال روانہ کیا جا رہا۔ اور 8 زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے برن سینٹر میں داخل کر دیا گیا ہے۔پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون یقین بنایا جاۓ گا۔دریں اثنا مختلف مکاتب فکر نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی کاوشوں اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کو سراہا ہے۔