Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال گرم چشمہ-گبور روڈ کی خستہ حالی پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا نوٹس، این ایچ اے حکام کیساتھ ہنگامی اجلاس طلب

شیئر کریں:

چترال گرم چشمہ-گبور روڈ کی خستہ حالی پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا نوٹس، این ایچ اے حکام کیساتھ ہنگامی اجلاس طلب

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے چترال اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ عبدالولی خان نے گرم چشمہ سے گبور روڈ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے حکام کا ایک اہم اجلاس طلب کیا۔ اجلاس آج صبح 9 بجے منعقد ہوا، جس میں این ایچ اے کے ذمہ داران،ور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں چترال تا گرم چشمہ تا گبور روڈ کی ابتر حالت اور جاری مرمتی کاموں کی سست روی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا این ایچ اے حکام کی ساتھ یہ طے کیا کہ سڑک کی مرمت کے کام کو تیز کیا جائے اور معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ ممکن ہو۔

 

اس موقع پر ایڈووکیٹ عبدالولی خان نے اعلان کیا کہ وزیراعظم کمیشن نے چترال کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، اور اب کام بھرپور انداز میں عید کے بعد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت ترقیاتی کاموں کو پنجاب کی طرز پر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا تاکہ چترال کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں۔

 

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اگلے ہفتے سے ایک “روڈ کمیٹی” تشکیل دی جائے گی، جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما، سول سوسائٹی کے نمائندے اور متعلقہ حکام شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی این ایچ اے کے ساتھ مل کر سڑکوں کے کام کی نگرانی کرے گی اور عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائے گی۔

 

یہ پیشرفت عوامی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم قدم ہے اور امید ہے کہ اس سے چترال کے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

 

 

 

chitraltimes abdul wali khan abidchitraltimes abdul wali khan abid

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99186