Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے گردونواح میں گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، جنجریت میں دو گھروں کو جذوی نقصان

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترا ل کے گردونواح میں گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں دروش کے نواحی گاوں جنجریت نالہ میں سیلابی ریلہ آنے سے کئی گھرانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کے کنٹرول روم سے موصول اطلاع کے مطابق سراج احمد ولد شیر حبیب ، رحمت سید شاہ ولد سید شاہ ساکنان جنجریت کے گھروں کو جذوی نقصان پہنچا ہے ۔ اسی طرح شریف خان ولد خوش والی خان اور میر دولہ خان ولد محمد خان کے فصولوں کوبھی نقصان پہنچنے کے اطلاعات ہیں۔ انتظامیہ نے علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ اور ساتھ ریونیو آفیسرز کو نقصانات کا جائزہ لینے اور مکمل تخمینہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق موسلادھار بارش صرف لوئیر چترال میں ہوئی ہے ۔ جہاں کسی اور مقامات سے نقصانات کی فلحال کوئی اطلاع نہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
8441