
چترال کے گردونواح میںوقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری،
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے طول وعرض میں گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے . جس کے نتئجے میں لواری ٹنل ایریا پر تقریبا ایک فٹ برف پڑی جس کے نتیجے میں لواری ٹنل کچھ عرصے کیلئے بند رہی ، تاہم اپروچ روڈ سے برف ہٹاکر لواری ٹنل سے ہلکی اورفورویل گاڑیوںکو آرپار کردیا گیا ، جبکہ برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہے . جس کی وجہ سے ہفتے کی شام پشاور سے چترال کیلئے گاڑی روانہ نہ ہوسکے.
اسی طرح چترال ٹاون کے ساتھ بالائی چترال میں چار انچ سے آٹھ انچ اور پہاڑی علاقوںمیں ایک فٹ تک برف پڑی . مختلف مقامات پر گاڑیوںکو چین لگاکر منزل مقصود تک پہنچایا گیا.اوربالائی چترال کے بعض رابطہ سڑکوںکی بندش کے اطلاعات بھی موصول ہوئے ہیں.
دریں اثنا ضلعی انتظامیہ چترال اور دیربالا نے تمام مسافروں اور ڈراٸیور حضرات کیلٸے احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوٸے کہا کہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کیصورت میں ضلعی انتظامیہ چترال اوردیر بالا سے فوری طور پر رابطہ کرے،، تمام افراد اپنی گاڑیوں میں ڈیزل،پٹرول کی مناسب مقدار رکھیں اور گاڑیوں کے ٹاٸروں میں ہوا کم رکھیں گاڑیوں کی بیٹری اچھی حالت میں رکھیں تاکہ سردی میں گاڑی سٹارٹ ہونے میں مشکلات پیش نہ ہو۔برف میں پھسلن سے بچنے کیلٸے ٹاٸروں کیساتھ چین کا استعمال بہت ضروری ہے۔کسی بھی مدد رہنماٸی کیلٸے ضلعی انتظامیہ دیر بالا اور چترال سے رابطہ رکھیں.گرم کپڑے اور خوراک سفر کے دوران ہمراہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے .