چترال کے پرآمن فضا ء کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کے انتظامات مذید سخت کردیئے گئے ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اولوئیرچترال کا مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ
چترال کے پرآمن فضا ء کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کے انتظامات مذید سخت کردیئے گئے ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اولوئیرچترال کا مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال کے پرامن فضاء کو برقرار رکھنے کی خاطر سٹی چترال کے داخلی و خارجی راستوں سمیت ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ اور ڈپٹی کمشنر عمران خان یوسفزائی نے پولیس چیک پوسٹ بکراباد اور چتر پل ایون کا اچانک دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ دائریکٹر ائی۔بی تمیزالدین، ایسں۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
افسران نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ،جوانوں کے زیر استعمال اسلحہ ایمونشین اور دیگر حفاظتی امور کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ہائی الرٹ ہوکر ڈیوٹی انجام دیں۔افسران نے جوانوں کو مزید ہدایات دی کہ وہ دوران ڈیوٹی مشکوک افراد/ گاڑیوں کی سخت چیکینگ کریں، کسی بھی شخض یا گاڑی کو بغیر تسلی کے سٹی کے اندر داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں مشکوک افراد کی موجودگی میں قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع کریں ۔