
چترال کے نیشنل لیول کے فٹبال کھلاڑیوں کی ٹینلٹ کو نکھارنے میںمدد کی جائے..عوامی حلقے
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے مختلف مکاتب فکر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اورصوبائی وزیر کھیل وسیاحت عاطف خان سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کے نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے اورانھیں مواقع فراہم کرنے میں مدد کی جائے۔ ایک اخباری بیان میں انھوںنے اس بات پرانتہائی خوشی کااظہارکیا ہے کہ چترال کے دونوجوان کھلاڑی قومی سطح پر منعقدہ آل پاکستان نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹورنامنٹ میں نمایاں رہے۔
انھوں نے بتایا کہ چترال سے تعلق رکھنے والے نوید علی ولد شیرفراز ساکن کھوت تورکہو اورامجد علی ولد اشرف ولی ساکن واشچ تورکہو بہت ہی کم عمری میں KP Lions کی طرف سے پاکستان نیشنل فٹبال چیمپئن شپ میں نمایاں کھیل پیش کرکے داد وصول کرنے کے ساتھ ٹورنامنٹ میں بھی چھائے رہے۔یہی وجہ ہے کہ چترال کے ان کھلاڑیوں کی بہترین کھیل کی وجہ سے کے پی لائنز فائنل اپنے نام کرلی۔ اوراسٹیڈیم میں موجود تمام تماشائی ان کی کھیل اورٹیلنٹ کے معترف رہے.
.
انھوں نے بتایا کہ مذکورہ دونوں نوجوان صرف فٹبال کھیل کے ساتھ محبت کی وجہ سے اپنے گھربارچھوڑکر اسلام آباد میں محنت مزدوری کرکے اپنا شوق پورا کررہے ہیں۔ لہذا وفاقی اورصوبائی حکومتیں ان نوجوانوں کو مذید نکھارنے اورانھیں اگے لے آنے میں مددفراہم کریں۔تاکہ ان نوجوان کھلاڑیوںکی ٹیلنٹ کوضائع ہونے سے بچایا جاسکے.