Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے نوجوان کوہ پیما کی اپنے ہسپانوی سیاح ساتھی کے ہمراہ آزمائشی طور پر پہلی مرتبہ کامیاب مہم جوئی

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے نوجوان کوہ پیما کی اپنے ہسپانوی سیاح ساتھی کے ہمراہ آزمائشی طور پر پہلی مرتبہ کامیاب مہم جوئی ۔ تھالوزوم کی 5200 میٹر بلندی تک جانے میں کامیاب

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے نوجوان کوہ پیما اور ٹور اپریٹر شیخ فاروق اقبال نے اپنے ہسپانوی مہمان سیاح کے ساتھ پہلی مرتبہ آزمائشی طور پر “تھالو زوم” Thalo Zomکے غیر دریافت شدہ ایک چوٹی کو کوہ پیمائی کیلئے منتخب کیا ۔ اور اسے سر کرنے کی کوشش کی ہے۔6200 میٹر تقریبا 20 ہزار فٹ بلند اس چوٹی کو سر کرنے کیلئے جب بیس کیمپ سے سفر کا آغاز کیا گیا ، تو شدید ناموافق موسمی حالات تھے ۔ جس کی وجہ سے وہ بیس کیمپ سے 5200 میٹر بلندی تک ہی اپنی مہم جاری رکھ سکے ۔ تاہم ان کا کہنا ہے ۔ کہ یہ ان کی ابتدائی کوشش تھی ۔ اور انتہائی خوبصورت و دلچسپ تجربہ تھا ۔ اس مہم میں انہیں بشقر جھیل سمیت کئی ایسے سیاحتی مقامات کو دریافت کرنے کا موقع ملا ۔ جن کے بارے میں معلومات نہیں تھے ۔ یا ان کو اجاگر کرنے کی کوشش نہیں کی گئی تھی ۔ جبکہ یہ مقامات سیاحوں اور کوہ پیماوں دونوں کیلئے یکسان اہمیت کی حامل ہیں ۔ چترال میں سیاحت سے وابستہ افراد نے شیخ فاروق اقبال کی اس کوشش کو سراہا ہے ۔ اور اسے چترال کے نوجوانوں کیلئے کوہ پیمائی کا نقطہ آغاز قرار دیا ہے ۔

 

chitraltimes shaikh farooq expidition to thalo zom 5200m 2

chitraltimes shaikh farooq expidition to thalo zom 5200m 3

chitraltimes shaikh farooq expidition to thalo zom 5200m 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
91823