چترال کے نئے ڈی پی او منصور آمان نے چارچ سنبھال لیا۔سابق ڈی پی او کو خراج تحسین
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ایس ایس پی منصور آمان (پی ایس پی) بدھ کے دن چترال پہنچ کر چارچ سنبھال لیا ہے۔ جب وہ بائی روڈ دروش پہنچے تو علاقے کے عوام نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔ دروش میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے چترال پولیس کو مذید فعال بنانے اور مسائل کے حل کیلئے عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کی۔
دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکرنے سابق ڈی پی او چترال علی اکبر شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے چترال پولیس میں ایک نئی تاریخ رقم کرکے یہاں سے چلا گیا ۔چترال میں جرائم کا نہ ہونا اپنی جگہ مگر انھوں نے چترال پولیس فورس کے اندر ایک نئی جہد اور ولولہ پیدا کیا کہ آج ہر ایک سپاہی فخر محسوس کرتا ہے۔ کہ پولیس میں ایسے فرض شناس اور محب وطن آفیسر بھی موجود ہیں۔ کہ جنکی مثالی خدمات اور فرض شناسی کو چترال کے عوام اور خصوصا چترال پولیس کے جوان ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ چترال پولیس میں پہلی دفعہ میرٹ کی پاسداری کے ساتھ عام سپاہی کو ان کا حق پورا پوا دیا گیا ۔ اور کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی ۔ جبکہ پہلی دفعہ چترال پولیس کے ساتھ کام کرنے والے کاریگر ، تاجر ، ٹرانسپورٹر یہاں تک ٹیکسی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ان کو ان کا حق پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کیا گیا۔ جوکہ ملک کے دوسرے پولیس آفسران کیلئے ایک مثال ہے۔یاد رہے کہ چترال کے سابق ڈیو پی او کا تبادلہ یہاں سے پشاور بحیثیت پی ایس ٹو آئی جی خیبر پختونخوا ہوگیا ہے۔