Chitral Times

Dec 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر سمیت طول وعرض میں وقفے وقفے سے برفباری ، ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور بجلی بند

شیئر کریں:

چترال میں گزشتہ تین دنوں سے وقفے وقفے سے برفباری کے نتیجے میں چترال شہرسمیت طول وعرض میں دوفٹ سے زیادہ برفباری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں چترال بونی مستوج روڈ کاری ودیگر مقامات پر تودہ گرنے کے باعث بند ہے، اسی طرح گرم چشہ روڈ ، کالاش ویلی روڈ اور ودیگر سڑکیں بھی بند ہیں،ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محمد عمران کے مطابق  لواری اپروچ روڈ، بونی روڈ، گرم چشمہ اور کالاش ویلی روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری ہے،اگرمذید برفباری نہ ہوئی تو یہ  سڑکیں ٹریفک کے لئے بحال ہونگے۔ نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر لوئیرچترال میں تمام سکولز  9مارچ تک بند رہیں گے۔، ڈی سی نے ارڈر کردیا،  دو دنوں سے بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہے، پی ٹی سی ایل فون اورانٹرنیٹ دیر کے مقام پرفائبرآبٹک میں خرابی کے باعث بند ہیں،  جبکہ ٹیلی نار فورجی بھی کام نہیں کررہا ہے، صرف جاز نیٹ ورک مشکل سے زیر استعمال ہے۔ جس کی وجہ سے چترال ٹائمز کو بھی اپڈیٹ کرنے سے  دشواری کا سامنا ہے۔  لہذا چترال کے خبروں سےباخبر رہنے کے لئے فلحال ذیل لنک کو فالو کریں۔

https://www.facebook.com/chitraltimes?mibextid=ZbWKwL


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85852