چترال کے ملازمین کی فائرووڈ الاونس 45 سے بڑھاکر100 روپےکرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ۔اگیگا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) چترال کے صدرامیرالملک اوردیگرنے چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تمام اہلکار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے دورہ چترال کے موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں موجودہ مہنگائی کومدنظررکھتے ہوئے چترال کے تمام سرکاری ملازمین کی فائرووڈ الاونس 45روپے سے بڑھاکر100 روپے کردیاہے۔جوخراج تحسین کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین اپنے شعبوں میں عوام کومعیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔
انہوں نے چترال کو دواضلاع میں تقسیم کرنے کے بعد بائفرکیشن کے حوالے سے بعض افراد کی طرف سے چترال کے دواضلاع کے ملازمین اور عوام کے درمیان چپقلش اورغلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ بائفرکیشن کے تحت ایک ضلع سے دوسرے ضلعے ملازمین کی تبدیلی صرف اور صرف آئین اورقانون کے تحت ہو۔ تیسرا کوئی بھی اپشن قابل قبول نہیں جسے ملازمین کی ترقی متاثر ہو۔
پریس کانفرنس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ تمام ملازمین پر مشتمل چترال میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا صرف ایک ہی تنظیم ہے دوسرا کوئی تنظیم نہیں لہذا اگر کوئی خود کو کسی دوسری تنظیم کا عہدیدار ظاہر کررہا ہے تو ضلعی انتظامیہ اس کا نوٹس لیں۔
پریس کانفرنس میں صدراے ٹی اے نثاراحمد،جنرل سیکرٹری ضیاء الرحمن،صدرپیرامیڈیکل ڈی ایچ کیووقاراحمد،صدرجمال الدین ،صدروحدت اساتذہ آیت اللہ ،صدرایس ایس ٹی ٹیچرزقاری محمدیوسف،صدرکلاس فورمحمدالیاس،صدرکلاس فورایجوکیشن محمدقاسم ،صدرپی ٹی ایف محمدموسیٰ ،صدراے سی ٹی اے عبیداللہ اوردیگرموجودتھے۔