چترال کے معروف ماہر امراض اطفال ڈاکٹر گلزار احمد کو گریڈ 20میں ترقی دید ی گئی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )چترال کے معروف ماہر امراض اطفال اورڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے ڈسٹرکٹ چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد کو گریڈ 20میں ترقی دیکرChief Pediatrician کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے. ڈاکٹر گلزار چترال کے پہلے چائلڈ سپشلسٹ ہیں جنھیںاس عہدے پر ترقی ملی ہے . چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر گلزاراحمد نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی ، والدہ ماجدہ، رشتہ داروں ، دوستوں اور چترالی عوام اور بہی خواہوں کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا ہے . ڈاکٹر گلزار نے اس موقع پر صوبائی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انھوںنے ڈسٹرکٹ سپشلسٹ کیلئے 3tier formula پروموشن فارمولہ کو عملی جامہ پہنایا.