چترال کے معروف صوفی شاعر عبد الغنی المعروف دول ماما انتقال کر گئے
چترال کے معروف صوفی شاعر عبد الغنی المعروف دول ماما انتقال کر گئے
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی معروف شخصیت، ہردلعزیز صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما انتقال کرگئے ہیں ۔ ان کی عمر چوہتر برس تھی ۔ عبدالغنی خان دول گذشتہ دو مہینوں سے آنتوں کے عارضے میں مبتلاتھے ۔ جس کا پشاور کے ٹی ایچ میں آپریشن کیا گیا تھا ۔ اور ایک آنت کی پیوندکاری کی گئی تھی ۔ لیکن اس کے باوجود وہ خوراک کرنے کے قابل نہ تھے ۔ وہ ہفتے کی شام اپنے گھر واقع گنبد بروز میں انتقال کر گئے ۔ عبدالغنی خان دول مرحوم چترال کے معروف شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی مقام رکھتے تھے ۔ اور ان کے مداحوں کا وسیع حلقہ موجود تھا ۔ لیکن عین شباب میں تبلیغ دین سے وابستہ ہوئے ۔ اور گلو کاری کو خیر آباد کہہ دیا ۔ اور صوفی شاعر کے نام سے اپنا لوہا منوایا ۔ ان کو فی البدیہہ شاعری پر ملکہ حاصل تھا ۔ وہ آمد کے شاعر تھے ۔ اور منٹوں میں اپنا مدعا شعری زبان میں بیان کرتے تھے ۔انھیں کل اتوار کے روز آبائی قبرستان گنبد بروز میں سپردخاک کردیا جائیگا۔