
چترال کے مختلف پولوگراونڈز کی تعمیروبحالی کیلئے 12کروڑروپے منظور..عاطف خان
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) سینئرصوبائی وزیرکھیل وسیاحت عاطف خان نے کہاہے کہ چترال کے پندرہ پولوگراونڈز کی تعمیرنواورتزوئیں آرائش کیلئے 12کروڑروپے کی منظوری دیدی گئی ہے . ایک ٹویٹ میں انھوںنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کھیلوںکی ترقی اورنوجوانوںکو مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشان ہے یہی وجہ ہے کہ چترال کے لئے 12کروڑروپے منظورہوئے ہیںجوچترال کے پندرہ پولوگراونڈز کی بحالی میں استعمال ہونگے. انھوںنے مذید کہاہے کہ 11کروڑ روپے سکوائش کے کھیل کی ترقی کیلئے مختص کئے گئے ہیںجس سے صوبے کے مختلف تعلیمی اداروںمیں 8 سکوائش کے کورٹ تعمیر کئے جائیںگے.
.
دریںاثنا پولوایسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندرالملک نے سینئرصوبائی وزیر عاطف خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی درخواست پر صوبائی وزیرنے خطیررقم مختص کی ہےچترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے چترال کے پولوکھلاڑیوںکی طرف سے وزیرسیاحت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ فنڈز اپراورلوئرچترال کے پولوگراونڈ کی تعمیرمیں خرچ کئے جائیں جنکی نشاندہی انھوں نے صوبائی وزیرکوتحریری شکل میں پہلے سے کی ہے.