Chitral Times

Feb 14, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے وزیراعظم کی طرف سےجاری ڈائریکٹیوز پر عملدرآمد کے لئے کردار ادا کروں گا، انجینئر امیر مقام

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے وزیراعظم کی طرف سےجاری ڈائریکٹیوز پر عملدرآمد کے لئے کردار ادا کروں گا، انجینئر امیر مقام

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن )انجنیئر امیر مقام سے وزارت سفران میں وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ڈیریکٹیوز جاری ہونے کے بعد فالواپ میٹنگ کی گئی ۔ انجنیر امیر مقام نے چترال میں وفاقی ہسپتال ۔ دانش سکول اور سڑکوں کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلے صوبائی حکومت سے زمین کی حصولی کیلے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔ اس موقع پر نیاز اے نیازی ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار چترال ساجد اللہ ایڈوکیٹ اور ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر پی ایم ایل این اپر چترال نعیم اللہ انجم موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم سے مسلم لیگ ن چترال کے وفد کی کامیاب ملاقات اور وزیراعظم کی طرف سے ڈیریکٹیوز کو سراہا ۔

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
98535