Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے لاوی اور کالام مٹلتان ہائیڈروپاورپراجیکٹس 2026-27کو مکمل ہونگے، جبکہ 1لاکھ 30ہزارگھرانوں کو مفت شمسی توانائی پروگرام کے تحت سولرائزڈ کردیا جائے گا۔معاون خصوصی توانائی وبرقیات

شیئر کریں:

چترال کے لاوی اور کالام مٹلتان ہائیڈروپاورپراجیکٹس 2026-27کو مکمل ہونگے، جبکہ 1لاکھ 30ہزارگھرانوں کو مفت شمسی توانائی پروگرام کے تحت سولرائزڈ کردیا جائے گا۔معاون خصوصی توانائی وبرقیات

آئندہ پانچ سالہ توانائی پلان کے تحت متعد د منصوبے مکمل ہونگے،خوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا۔انجینئرطارق سدوزئی
بھرتی،ٹرانسفرپوسٹنگ وترقی میرٹ پر ہوگی،انٹرنل اکاؤنٹی بیلٹی کمیٹی تشکیل دی جائے گی،معاون خصوصی توانائی وبرقیات

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئرطارق محمودسدوزئی نے واضح کیاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کی سخت مخالف ہے اورمیرٹ پر100فیصدیقین رکھتی ہے۔محکمہ توانائی وبرقیات اوراسکے تمام ذیلی ادارے میرٹ کی پالیسی کومدنظررکھتے ہوئے عوامی فلاح وبہبود سمیت صوبے میں توانائی بحران پرقابوپانے کے لئے جاری تمام منصوبے مقررہ وقت پرمکمل کرنے کویقینی بنائیں جبکہ Right man for right jobکے تحت تمام افسران اوراہلکاراپنے فرائض منصبی سرانجام دینے کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں۔ آئندہ پانچ سالوں میں توانائی کے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندرمکمل کرلیا جائے گاجس سے صوبے میں خوشحالی کے نئے دورکا آغازہوگااورصوبے کی معیشت مستحکم ہوگی۔

 

ان خیالات کا اظہارانہوں نے محکمہ توانائی وبرقیات اوراسکے تمام ذیلی اداروں پیڈو،KPآئل اینڈ گیس کمپنی، KPٹرانسمیشن اینڈ گرڈکمپنی،الیکٹرک انسپکٹریٹ کے سربراہوں کے ساتھ صوبے میں کرپشن کے خلاف صوبائی حکومت کے میرٹ پرمبنی اقدامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری توانائی شاہ فہد اوردیگر اعلیٰ افسران بھی موجودتھے۔اجلاس میں معاون خصوصی طارق سدوزئی نے کہا کہ آئندہ پانچ سالہ توانائی پلان کے تحت رواں سال40.8میگاواٹ کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ،11.8میگاواٹ کروڑہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ اور10.2میگاواٹ جبوڑی ہائیڈروپاورپراجیکٹ کامیابی کے ساتھ بجلی کی پیداوارشروع کردینگے جبکہ KPٹرانسمیشن اینڈگرڈکمپنی بھی اپناباقاعدہ آپریشن کا آغاز کردے گی۔اسی طرح 2026-27کو84میگاواٹ مٹلتان،69میگاواٹ لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹس سمیت 1لاکھ 30ہزارگھرانوں کو مفت شمسی توانائی پروگرام کے تحت سولرائزڈ کردیا جائے گا۔

 

اسی طرح بجلی کی نعمت سے محروم علاقوں میں دوسرے مرحلے کے تحت 2028تک 27.9میگاواٹ142منی مائیکروہائیڈل سٹیشنز تعمیرکئے جائیں گے۔نجی شعبے کے تعاو ن سے2030تک 470میگاواٹ لوئیرسپاٹ گاہ پاورپراجیکٹ،96میگاواٹ بٹہ کنڈی پاورپراجیکٹ اور47میگاواٹ کلکوٹ بریکوٹ پتراک ہائیڈروپاورپراجیکٹس کو مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمے میں بھرتیوں،ٹرانسفرپوسٹنگ اورترقی کے عمل کو میرٹ پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی کرپشن کے حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی ہے اسی لئے ادارے میں ایک انٹرنل اکاؤنٹی بیلیٹی کمیٹی قائم کی جائے گی۔اجلاس میں Deputationکی مخالفت کرتے ہوئے اسے زیروپرلانے پر زوردیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام افسران ادارے کے بہترین مفاد میں تمام امورمیرٹ اورمروجہ رولزکے اندررہتے ہوئے انجام دیں۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
98573