
چترال کے قابل فخر فرزند اصفر حسین کا اعزاز، پیسپی بیٹل آف دی بینڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )چترال کے ایک اور قابل فخرفرزند نے ملکی سطحپرمقابلہ جیت کر چترال کا نام روشن کردیا ہے. گزشتہ چھ مہینوںسے جاری پیپسی بیٹل آف دی بینڈ (Pepsi Battle of the Band) کےنیشنل مقابلے میں”بیان نامی ” بینڈ نے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے . بیان بینڈ کی قیادت چترال سے تعلق رکھنے والے اصفر حسین کررہے تھے. یہ مقابلے گزشتہ چھ مہینوںسے جاری تھے. جس میںچار سو سے زیادہ بینڈز نے حصہ لیا تھا. جن میںسے شروع میں صرف بیس بینڈ گروپ کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا . اور ان میں مقابلے کے بعد صرف بارہ بینڈ گروپ رہ گئے تھے. جن میںمقابلے کے بعد ہر ہفتے ایک گروپ آوٹ ہوتا تھا . اسی طرح طرح گزشتہ دن اخری دو گروپوں”بیان” اور”ضرب” کے درمیان مقابلہ ہوا جس میںبیان گروپ نے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا. اور پچاس لاکھ روپے انعام کے بھی حقدار ٹھیرے.
یادرہے کہ اصفر حسین “ووکلسٹ” کا تعلق چترال کے نواحی گاوںسین لشٹ سے ہے . وہ چترال کے معروف شاعر و ادیب کریم اللہ ثآقب کے فرزند ارجمند ہیں.
اصفر حسین ابتدائی تعلیم کمیونٹی بیسڈ سکول دولوموچ سے حاصل کیا جس کے بعد لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج سے ایف ایس سی جبکہ نینشل کالج آف آرٹس لاہور سے میوزیکالوجی میںبی ایس کی ڈگری حآصل کی ہے . شروع میں انھوں نے نیس کیفے بیسمنٹ پراجیکٹ کا حصہ رہے اور مقابلوںمیںحصہ لیتے رہے . جس کے بعد چند اور دوستوںکے ساتھ ملکر اپنا گروپ تشکیل دیا . اوراسکا نام “بیان” Bayan گروپ رکھا گیا . گروپ کے دیگر ممبران میں لاہور سے تعلق رکھنے والے حیدر عباس، مقید شہزاد، شاہ رخ، سلیم اور منصور لاشاری شامل ہیں .
دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر نے اصفر حسین کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوںنے قومی سطح پر مقابلہ جیت کر ثابت کردیا ہے کہ چترال میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، کمی اگرہے تو وہ مواقع کی ہے . انھوں نے مذید کہا کہ چترال کے دوسرے فنکاروںکو بھی ان سے سبق حاصل کرنا چاہیے کہ چترال کے تہذیب و تمدن کو برقرار رکھتے ہوئے بھی مقام حاصل کیا جاسکتا ہے .