
چترال کے قابل فخرفرزند ڈاکٹر عارف اللہ کا ایک اوراعزاز، پرنسپل BS-19کا امتحان پاس کرلیا
پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے قابل فخرفرزند ڈاکٹر عارف اللہ نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کاامتحان پاس کرکے پرنسپل /ایسوسی ایٹ پروفیسر (BS-19) گورنمنٹ کالجز آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے .
یادرہے کہ ڈآکٹر عارف اللہ کا تعلق چترال کے انتہائی پسماندہ علاقہ ارندو سے ہے . اس سے پہلے بھی ان کی پی ایچ ڈی ریسرچ پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا. ڈاکٹر عارف اللہ فیڈرل گورنمنٹ کالج اسلام آباد میں بطوراسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں.