Chitral Times

Dec 9, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے عوام اگر یہاں کی پسماندگی کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو ایک دفعہ اپنی بیٹی کو بھی ووٹ دیکرآزمائیں۔  سیدہ میمونہ شاہ ازاد امیدواربرائے قومی اسمبلی این اے ون 

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے عوام اگر یہاں کی پسماندگی کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو ایک دفعہ اپنی بیٹی کو بھی ووٹ دیکرآزمائیں۔  سیدہ میمونہ شاہ ازاد امیدواربرائے قومی اسمبلی این اے ون

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی معروف دینی و ادبی شخصیت، صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری بزرگ شاہ الازہری کی صاحبزادی ڈاکٹر سیدہ میمونہ شاہ نے حلقہ این اے ون چترال سے بطور آزاد امیدوار الیکشن کمپین سرگرمیوں کے سلسلے میں گوہکیر ، ریری اویر، لون، تورکہو ، ہرچین، چوئنچ اور ارندو کا وزٹ کیا۔،
مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ چترال کی پسماندگی کو اگر دور کرنا چاہتے ہو تو ایک دفعہ اپنی بیٹی کو بھی ازماکر دیکھو، جبکہ بیٹوں کو کئی دفعہ آزماچکے ہو۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ سترسالوں میں چترال کو بالکل نظرانداز کرکے رکھا گیا ہے، جسکے نتیجے میں علاقے کے عوام اپنی بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں، جبکہ مختلف پارٹیاں مختلف حلیہ بہانوں سے یہاں کے سادہ لوح عوام کو سبز باغ دیکھا کر ووٹ لیتے رہے مگر ایک دفعہ بھی پیچھے موڑ کر نہیں دیکھا ، جس کے باعث یہاں کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار، صحت کی سہولیات کا فقدان ،تعلیمی ادارے بھی زبوں حالی کا شکار ہیں،یہاں تک کے پانی کی فراوانی کے باوجود لوگ صاف پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں، جوکہ افسوسناک ہے۔ انھوں نے ایک دفعہ آزاد امیدوار اور علاقے کی بیٹی کو بھی ووٹ دیکر آزمانے کی اپیل کی۔ مختلف علاقوں میں لوگوں نے ان کا پرتباک استقبال کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی ۔

یاد رہے کہ سیدہ میمونہ شاہ ماہر نفسیات ہیں ۔ وہ بنیادی طور پر انگلش لیٹریچر ، کلینیکل سائیکالوجی میں ماسٹرز کرچکی ہیں۔ کلینیکل سائیکالوجی اسپیچ تھراپی میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہیں۔ سیدہ میمونہ شاہ سعودی عرب کے یونیورسٹی میں پانچ سال تدریس سے بھی وابستہ رہی ہیں ۔ان کا تعلق اپرچترال کے دوآفتادہ علاقے لوٹ اویر سے ہے۔

chitraltimes nafisa shah mna candidates chitral na1 7 chitraltimes nafisa shah mna candidates chitral na1 6 chitraltimes nafisa shah mna candidates chitral na1 4 chitraltimes nafisa shah mna candidates chitral na1 3 chitraltimes nafisa shah mna candidates chitral na1 2 chitraltimes nafisa shah mna candidates chitral na1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84781