The Voice of Chitral since 2004
Friday, 11 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے طول وعرض میں گرمی میں اضافہ، ندی نالوں میں طغیانی ، بریپ درکھوت نالہ میں سیلاب آنے سے راستہ بند، مستوج نالہ میں گاڑیوں کا گزرنا دشوار ہوگیا ، داد رسی کی اپیل

Chitral Times

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے طول وعرض میں گزشتہ چند دنوں سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال ہے، گزشتہ رات بریپ کےمقام پر درکھوت نالہ میں ایک بار پھر سیلاب آنے سے یارخون ویلی روڈ ہرقسم کی ٹریفک کےلئے بند ہے، مسافر بردار گاڑیاں دونوں اطراف پھنس گئی ہیں، جن میں سیاح بھی موجود ہیں جو شندور فیسٹول میں شرکت کیلئے روان تھے، سیلاب کی زد میں اکر نشیبی زمینات اور باغات کو جذوی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں علاقے کے عوام نے انتظامیہ سے فوری سڑک کھولنے کا مطالبہ کیاہے،

دریں اثنا چترال شندور روڈ پر مستوج دودورگاز نالہ میں طغیانی کے باعث روزانہ گاڑیاں پھنس جاتی ہیں، افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت ہر ممکن کوشش کرتی ہے کہ شندور جیسے ایونٹ میں سیاحوں کی شرکت زیادہ زیادہ ہو، مگر سڑکوں کی ناگفتہ بہہ صورتحال کے ساتھ مختلف ندی نالوں میں گاڑیوں کو عبور کرانے کے لئے کوئی بندوبست نہیں ، گزشتہ دن کوغذی کےُمقام پر پھنسے ہوئے سیاح آج مستوج نالہ میں روڈ کھلنے کا انتظار کررہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق یہ روز کا معمول ہے کہ رات سے نالہ میں پانی کی بہاو زیادہ ہوجاتا ہے جہاں صبح دس بجے تک گاڑیوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے خصوصا چھوٹی گاڑیاں پھنس جاتی ہیں، جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جو انتظامیہ اور خصوصا این ایچ اے کےلئے لمحہ فکریہ ہے۔

اسی طرح لاسپورویلی کے مختلف ندی نالوں میں بھی طغیانی کی صورت حال ہے، جہاں رات کے اوقات اور صبح دس گیارہ بجے تک پانی کی بہاو زیادہ ہونےکے باعث گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہوجاتاہے، علاقے کے عوام نے متعلقہ حکام سے مذکورہ نالوں میں ایک مشینری یا کم از کم ملبے کی صفائی کیلئے ٹریکٹر اسٹینڈ بائی رکھنے کا مطالبہ کیاہے۔

chitraltimes mastuj nala dodorgaz shandur road 1

مستوج دودور گازنالہ

chitraltimes mastuj nala dodorgaz shandur road 2

chitraltimes darkhot brep flood road blocked

درکھوت نالہ بریپ