Chitral Times

Oct 7, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے طول وعرض میں شدید برفباری ، لواری ٹنل تاحال ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند، مسافروں کو ریسکیوکرکے عشریت پہنچادیا گیا 

شیئر کریں:

چترال کے طول وعرض میں شدید برفباری، لواری ٹنل تاحال ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند، مسافروں کو ریسکیوکرکے عشریت پہنچادیا گیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) پیر کی رات تین بجے لواری ٹنل کے قریب دیر سائیڈ پر چترال آنے والے چالیس سے ذیادہ مسافر بردار گاڑیاں برفباری کے باعث پھس کر رہ گئے جن میں بچے،خواتیں او ر معمر افراد بھی شامل تھے۔ اپر دیر کی ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے کوئی کاروائی نہ ہونے کے باعث سینکڑوں مسافر آٹھ گھنٹے تک بے یارومددگار سردی کا مقابلہ کرتے رہے جب لویر چترال کے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان چترال کی طرف سے برف صاف کرنے والی مشینری لے کر ان کی ریسکیو کوپہنچ گئے اور خواتین اور بچوں کو چترال کی سائیڈ پر لیوی پوسٹ منتقل کرنے کے بعد انہیں چترال کی طرف روانہ کردیا۔ لواری ٹنل کی دیر سائیڈ سے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایاکہ برفبار ی کے نہ تھمنے کے باعث سڑک کو صاف کرنا مشکل ہورہا ہے اور برفباری کی بندش کے ساتھ ہی سڑک کو موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے قابل بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ ا بتداء میں 69بچوں اور خواتین کو ریسکیو کرکے چترال سائیڈ پر منتقل کئے گئے جبکہ باقی مسافروں کوبعد میں گاڑی فراہم کرکے انہیں زیارت سائیڈ پر لائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران خان کے ساتھ ایس ڈی پی او دروش احمد عیسیٰ نے لواری ٹنل اپروچ روڈ میں پھنسے ہوئے مسافروں کو محفوظ مقام تک پہنچانے میں مدد کی۔

 

درین اثناء چترال کے طول وعرض میں گزشتہ 36گھنٹوں سے مسلسل بارش اور برفباری سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ چترال شہر اور مضافاتی علاقوں میں بھی تقریباً ایک فٹ پڑنے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے باعث پیر کے روز سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز ویرانے کا منظر پیش کرنے لگے جہاں حاضری نہ ہونے کے برابر رہا۔  ضلعی انتظامیہ نے عوام غیر ضروری طور پرسفر نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے کیونکہ پہاڑی سلسلوں سے گزرنے والی سڑکیں انتہائی غیرمحفوظ ہوگئی ہیں جہاں کسی بھی وقت برفانی تودے اور پتھر کے گرنے کا خطرہ موجود ہے۔ چترال میں بجلی کی سپلائی بھی برفباری کے نتیجے معطل ہوگئی ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

chitraltimes chitral snowfall lowari tunnel passengers stucked 2 chitraltimes chitral snowfall lowari tunnel passengers stucked 52 chitraltimes chitral snowfall lowari tunnel passengers stucked 5 chitraltimes chitral snowfall lowari tunnel passengers stuked 5 chitraltimes chitral snowfall lowari tunnel passengers stuked 3 chitraltimes chitral snowfall lowari tunnel passengers stuked 2 chitraltimes chitral snowfall lowari tunnel passengers stuked 1 chitraltimes chitral snowfall lowari tunnel passengers stuked 10 chitraltimes chitral snowfall lowari tunnel passengers stuked 9 chitraltimes chitral snowfall lowari tunnel passengers stuked 8 chitraltimes chitral snowfall lowari tunnel passengers stuked 6 chitraltimes chitral snowfall lowari tunnel passengers stuked 7

chitraltimes chitral snowfall lowari tunnel passengers stucked 5police


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85441