
چترال کے صحافی کے خلاف ٹیلی نارکمپنی کی طرف رٹ پٹیشن کی مذمت کرتے ہیں. سرتاج احمد
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اورچترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے صدرسرتاج احمد خان نے چترال پریس کلب کے سینئرنائب صدر سیف الرحمن عزیز کے خلاف ٹیلی نار کمپنی کی طرف سے ہائی کورٹ سوات برانچ میں رٹ پٹیشن داخل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے . ایک اخباری بیان میںانھوںنے کہا ہے کہ ٹیلی نارسروس عرصہ دراز سے چترال کےصارفین کو انتہائی مشکلات سے دوچار کررکھا ہے. چاہیے یہ تھا کہ ان کوشکایت موصول ہوتے ہی اپنی سروس کو بہترکرنے پر توجہ دیتی مگرانھوںنے الٹاچورکدوال کو ڈآنٹے کے مترادف اپنی کوتاہیوں اورسروس میں خامیوںکو دورکرنے کے بجائے چترال کے ایک صحافی کے خلاف رٹ پٹیشن کا نوٹس بھیجا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے . انھوںنے کہا کہ چترال کےطول وعرضمیں ٹیلی نار کی سروس اتنی خراب ہے کہ کاروباری حضرات کا کاروباربھی اسکی وجہ سے بری طرحمتاثرہے . ایک دوسرے تک صحیح آواز نہیںپہنچتی، بات کرنا تودرکنار ٹیکسٹ مسیج بھی ڈیلورہوتے ہوئے کئی گھنٹے لگتے ہیں. سرتاج احمد خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار اپنی سروس پر توجہ نہ دی توچترال میںاس کے خلاف تحریک شروع کی جائیگی. انھوں نے مذید کہا کہ ٹیلی نار کی طرف سے سیف الرحمن عزیز کے خلاف رٹ پٹیشن داخل کرنے کو ہم پورے ضلع کے صارفین کے خلاف کیس سمچھتے ہیں . جس کیلئے پورے ضلع کی صارفین تیار ہیں . انھوں نے کہا کہ یہ پورے ضلع کا مسئلہ ہے لہذا چترال چیمبرآف کامرس اورسی سی ڈی این یہ کیس لڑے گی. اورہرفورم پر آواز اُٹھائیگی.
.
دریںاثنا ایم این اے چترال مولانا عبد الاکبرچترالی، صدرتجاریونین چترال شبیراحمد ودیگر نے سیف الرحمن عزیز کے خلاف رٹ پٹیشن کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر فورم پر اس ناقص سروس کے خلاف آواز اُٹھائیں گے اوربھرپوراحتجاج کیا جائیگا