Chitral Times

May 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے سیاحتی مقام کالاش ویلی میں انٹرنیٹ سروس ندارد، سیاحوں کی طرف سے فورجی سروس بحال کرنے کی اپیل

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے سیاحتی مقام کالاش ویلی میں انٹرنیٹ سروس ندارد، سیاحوں کی طرف سے فورجی سروس بحال کرنے کی اپیل

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) یوں تو چترال کے طول وعرض میں ٹیلی نار کیی سروس نہ ہونے برابر ہے، مگر چترال کے سیاحتی مقام کالاش ویلی خصوصا بمبوریت میں انٹرنیٹ فورجی سروس معطل ہونے کے باعث سیاحوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے، کراچی سے آئیے ہوئے ایک سیاح قاسم آحمد نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ وہ سیر وتفریح کے لئے دوستوں کے ساتھ کالاش ویلی آیا تھا مگر وہاں پر فورجی سروس ناقص ہونے کی بناپر مجھے چترال شہر آنا پڑا ہے جبکہ دوسری طرف سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت کے باعث واپس بھی جانا انتہائی مشکل ہے، لہذا ہم واپس جارہے ہیں، جبکہ ہم کم از کم تین دن یہاں گزارنا چاہتے تھے،

 

انھوں نے بتایا کہ ہمارا زیادہ کام آن لائن ہوتا ہے اور کالاش ویلی میں بشمکل بات ہوسکتی ہے، یا مسچ بھیج سکتےہیں، جبکہ اکثر مقامات پر یہ سہولت بھی مسیر نہیں، اس سلسلے میں کالاش ویلی کے ہوٹل مالکان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کالاش ویلی میں سال میں صرف پانچ مہینے ہوٹل چلتے ہیں باقی وقت بند رہتے ہیں ، اور خصوصا ان دنوں فیسٹول کے لئے اندرون اور بیرون ملک سے کافی تعداد میں سیاح کالاش ویلی کا رخ کرتے ہیں ، جب وہ دشوار گزار سڑکوں کو عبور کرکے یہاں پہنچتے ہیں تو انٹرنیٹ سروس دستیاب نہ ہونےکے باعث انھیں مایوسی کا سامنا ہوتاہے، جس کی وجہ سے وہ بمشکل ایک دن گزار کرواپس چلے جاتےہیں،

 

ہوٹل مالکان نے مذید بتایا کہ آنے والے چیلم جوشٹ فیسٹول کے لئے سینکڑوں سیاحوں نے ہوٹل بک کرکے رکھے ہیں، جب وہ کالاش آنا چاہتے ہیں تو وہ سب سے پہلے انٹرنیٹ سروس کا پوچھتے ہیں ، اُس کے بعد کمروں یا دیگر سہولیات کا نمبر آتا ہے، انھوں نے ضلعی انتظامیہ ، ٹیلی نار سروس کے اعلیٰ حکام اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن آتھارٹی کے حکام سے نوٹس لینے اور ٹیلی نار فورجی سروس کو مکمل طور پر بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔ تاکہ فیسٹول کے دوران سیاحوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

یادرہے کہ کالاش ویلی میں صرف ٹیلی نار موبائل سروس کی سہولت موجود ہے جہاں مختلف ٹاورز میں بجلی نہ ہونے یا دوسرے ٹیکنیکی نقائص کی بنا پر فورجی سروس معطل ہے، جبکہ کالاش کمیونٹی کی مشہور تہوار ۱۳ مئی سے شروع ہورہاہے۔ جہاں ہزاروں کی تعداد میں سیاح شرکت کرتےہیں۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
102220