چترال کے روڈ منصوبوں کو بجٹ سے نکالنا انتہائی افسوسناک ہے، ان کو دوبارہ شامل کرنے کی کوشش کروں گا، شہزادہ افتخارالدین
چترال کے روڈ منصوبوں کو بجٹ سے نکالنا انتہائی افسوسناک ہے، ان کو دوبارہ شامل کرنے کی کوشش کروں گا، شہزادہ افتخارالدین
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے چترال کے مختلف روڈ پراجیکٹس کو بجٹ سے نکالنے کے حوالے سے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بونی بوزند روڈ کو میرے والد محترم نے اُس وقت بجٹ میں شامل کرکے ۲۸ کروڑ روپے اس کے لئے منظور کرائے تھے جبکہ بعد ازان میں نے اسکی بجٹ بڑھاکر ایک آرب گیارہ کروڑ روپے کروادیا تھا۔ اسی طرح چترال بونی مستوج شندور روڈ، چترال گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلی روڈز کو بھی میں نے ایکنیک سے منظور کرواکر بجٹ میں شامل کردیا تھا، اب بدقسمتی سے ان سڑکوں کو بجٹ سے نکالنے کی باتیں ہورہی ہیں، جوکہ افسوسناک ہے، کیونکہ ان سڑکوں کی تعمیر چترال کے عوام خصوصا میرے خاندان کے ایک خواب تھے۔جوکہ چکناچور ہوگئے ہیں۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے افتخارالدین نے کہا کہ میں ان منصوبوں کو دوبارہ بجٹ میں شامل کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، اور میاں نواز شریف کے نوٹس میں یہ بات لاوں گا کہ ان منصوبوں کو ختم کرنے سے چترال کے عوام کو انتہائی نقصان کا سامنا کرنا ہوگا،