Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے دونوں اضلاع میں کورونا کیسزدوبارہ بڑھنے لگے،ڈگری کالج بند،سمال لاک ڈاون لگادیاگیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے دونوں اضلاع میں کورونا وائرس دوبارہ سے سر اُٹھا لیا ہے۔ جس کی بناپر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوئر چترال کے گورنمنٹ ڈگری کالج کے چودہ طلباء میں کوروناوائرس کی تصدیق کے بعد ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال نے کالج اور احاطے میں سمال لاک ڈاون لگا دیا ہے۔ اور 4 سے 12نومبرتک کالج کو بند رکھنے کے احکامات جاری کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ میں متاثرہ طلباٗ کوچودہ دن تک آئسولیٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ لوئیر چترال میں پازیٹیو کیسز کی کل تعداد 598ہوگئی ہے جن میں سے 556صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ پینتیس افراد اب بھی آئسولیشن میں ہیں۔ لوئیر چترال میں اموات کی تعداد 7ہوگئی ہے۔

اسی طرح اپر چترا ل میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے اطلاعات ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کے مطابق اپر چترال میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جبکہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پازیٹیوکیسز کی تعداد 383ہے ان میں سے 309صحت یا ب ہوچکے ہیں۔ اور70افراد آئسولیشن میں ہیں۔


دریں اثنا ڈپٹی کمشنراپر چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بدھ کے دن زیر صدارت ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر سردار نواز فوکل پرسن، Covid-19, ڈگری کالجز اور مختلف سکولز کے پرنسپل صاحبان، ADEOs, پروفیسر صاحبان، بازار یونین بونی کے صدر اور دیگر نے شرکت کیں۔

ڈاکٹر سردار نواز نے شراکاء کو بتایا کہ اپر چترال میں کورونا کے اب تک 401کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے تقریبا 314 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، 81 ایکٹیو کیسسز ہیں اور اب تک پانچ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر اس حوالے سے بروقت انتظامات نہ کیے گئے تو کیسسز کے بڑھنے کے مواقع زیادہ ہوسکتے ہیں۔ اس لئے SOPs پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔

آخر میں ذیل فیصلے لئے گئے۔ 1. تمام پرنسپلز اور ہیڈز آف انسٹیٹیوشنز اپنے اپنے ادارے کے حد تک اپنے طلباء و طالبات کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے سلسلے میں احتیاطیں تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔2. TMOمستوج اور موڑکہو/تورکہو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق ہدایات پنافلکس بورڈ اور بینرز میں لکھ کر بازاروں، اڈوں، پبلک مقامات اور main entrance ایریاز میں آویزاں کرنے کے پابند ہونگے۔3. کوئی بھی کاروباری حضرات بے غیر ماسک کے کسٹمر کو سودا سلف نہیں دے گا۔ اگر کسی دکاندار یا کسٹمر کو بے غیر ماسک کے لین دین کرتے ہوئے پایا گیا تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔4. TMO موڑکھو/تورکہو تمام تعلیمی اداروں میں جراثیم کش اسپرے کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔ مذید برآں اے،سی مستوج نے تمام شراکاء اور جملہ عوام اپر چترال کو کورونا وائرس سے خود کو اور اپنے خاندان والوں کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے احتیاط تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں زور دیا۔ انہوں نے کہا اپنے گھروں، محلوں، محکموں میں ہر فرد کو ماسک کا استعمال کرنے کی تلقین کریں۔

degree college chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
41971