چترال کے دونوں اضلاع میں میٹرک امتحان کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو حسب سابق امسال بھی قاری فیض اللہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ مولانا خلیق الزمان
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف عالم دین اور سماجی شخصیت قاری فیض اللہ کے معتمد خاص خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کے مطابق سرکاری اور پرائیوٹ سکولز کے ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈر طالب علموں کو بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری جبکہ کیلاش کمیونٹی میں سب سے زیادہ نمبر لینے والے طالب علم کو بھی قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اقرا ایوارڈ اور نقد انعام دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے سکالر شپ کا یہ پروگرام سال 2003 سے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے تسلسل کے ساتھ منعقد ہوتا آرہا ہے اب تک اس پروگرام کے توسط سے پچاس لاکھ سے زائد رقم انعام کی شکل میں تقسیم کی جا چکی ہے امسال بھی تین لاکھ روپے اس مقصد کے لئے مختص ہیں۔ ایسے طلباء و طالبات جو پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں وہ ایک ہفتے کے اندر اندر خطیب شاہی مسجد سے رابطہ کرکے اپنا نام درج کروائیں ۔