
چترال کے دورآفتادہ ویلی گولین میں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کھلی کچہری کا انعقاد
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود کی زیر صدارت چترال کے گولین ویلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا. جس میں مختلف محکمہ جات کے سربراہان کے علاوہ منتخب ممبران اور عوامی حلقے کافی تعداد میں شرکت کی .
لوگوںنے ڈپٹی کمشنر کے سامنے مسائل کے انبار لگادئے ، جس میں خصوصی طور پر بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کو ختم کرنے پر زور دیا گیا .
ڈپٹی کمشنر چترال نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کے ساتھ عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے,