
چترال کے دورآفتادہ علاقہ ژوپو یارخون کے نوجوان عمران خان کا اعزاز
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے دورآفتادہ اور انتہائی پسماندہ علاقہ ژوپو یارخون سے تعلق رکھنے والا نوجوان عمران خان ولد اقبال رازی نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام کمیشن کا امتحان پاس کرکے لائبرین منتخب ہوگیا ہے . انکی تقرری محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا میںبحیثیت لائبریرین بی پی ایس 17کی گئی ہے. وہ پشاوریونیورسٹی سے لائبریری سائنس میںماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں. انھوں اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰکی مہربانی اور والدین و دوستوںکی دعاوںکا نتیجہ قرار دیا ہے .