Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے خستہ حال سڑکوں‌کی مرمت کا کام 10جنوری سے شروع کیاجائیگا..چیف انجینئر

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اسماعیلی رضاکاروں کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں کی مرمت نے بالاخر پی ٹی آئی کی قیادت کو سوچنے پر مجبور کر دیا ۔ اور اس سلسلے میں ایم پی اے و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ ، رہنماپی ٹی آئی و چیرمین چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرتاج احمد خان اور کنٹریکٹر حاجی محمد خان نے چیف انجینئر سے ملاقات کی ۔ انہوں نے چترال کے خراب سڑکوں کی حالت زار سے متعلق چیف انجینیر کو آگاہ کیا ۔ اور کہا ۔ کہ این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیو چترال ،چترال کے سڑکوں کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال کر کام نہیں کررہے ۔جس کی وجہ سے چترال کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ اس موقع پر چترال گرم چشمہ ، چترال کالاش ویلیز، چترال ٹاون ، لواری چترال روڈز کے علاوہ پلوں کی تعمیر میں تاخیر کے حوالے سے بھی بات ہوئی ۔ جس پر چیف انجینئر نے یقین دلایا ۔ کہ مذکورہ روڈز کی مرمت کا کام 10جنوری سے شروع کیا جائے گا ۔ جبکہ اوسیک پل کی تعمیر کنٹریکٹر حاجی محمد خان جنوری کے پہلے ہفتے سے شروع کرے گا ۔ پشاور سے ٹیلیفون پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرتاج احمد خان نےکہا ۔ کہ اسماعیلی کمیونٹی کے رضاکاروں کی طرف سے سڑکوں کی مرمت کا کام قابل توجہ عمل تھا ۔ جسے پی ٹی آئی کی قیادت نے محسوس کیا ۔ اور اس کے نتیجے میں حکومت کو عوام کی مجبوری اور مشکلات کے بارے میں آگاہی دینے میں مد د ملی۔ انہوں نے کہا ۔کہ اب سڑکوں کی مرمت پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔
mpa wazir zada and sartaj met chief engineer cw 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
30284