Chitral Times

Apr 29, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے جوانوں کے نام پیغام ۔ تحریر فضل رحیم بابا

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے جوانوں کے نام پیغام ۔ تحریر فضل رحیم بابا

ہم بحثیت مسلمان یہ ہمارا ایمان ہے جو کچھ اسمانوں میں ہو رہا ہے اور زمین میں ہو رہا ہے ان سب سے اللہ پاک با خبر ہے اور وہ جاننے ولا مہربان ہے اور بیشک زندگی اور موت صرف اسی کے ہاتھ میں ہیں۔۔
(ہش تان چقہٰ اسپہ کھوارا ائی لو دی بار بار دوسی خدایو حکمار غیر کانا چھان نو ڑینگور رئے)   (بیشک)
مگر اس کے ساتھ یہ بات ضرور رکھنی چاھئے کہ انسان کو  خلیفہ ارض کہا جاتا ہے کائینات میں تمام چیزوں سے انسان کو عقل کی بنیاد پر اللہ تعالی نے برتری دی ہے اور ان کو اچھے اور برے کا سمجھ عطا کیا اشرف والمخلوقات کا درجہ عطا کیا اور ساتھ ساتھ کچھ اختیار بھی عطا کئے کہ اپنے عقل کو بروئے کار لاکر اپنی جان کی حفاظت کر سکیں اور اپنی زندگی میں اسانی پیدا کر سکے لیکن ہم کیا کر رہے ہیں صرف موت کو قصور وار ٹھرا کر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے ہیں جو کہ بہت ہی غلط ہے۔
موجودہ وقت چترال میں موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ عروج پر ہے   جس کا زمہ دار موت اور تقدیر سے زیادہ ہم خود ہے وہ کیسے؟؟؟؟؟
وہ ایسے ہم مشین کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں جوکہ عقل و احساس سے محروم ایک چیز ہے جس کو کبھی یہ نہیں پتہ ہوتا ہے مجھے چلانے ولا کسی خاندان کا ایک  چشم و چراغ یا   کسی خاندان کو پالنے ولا صرف ایک ہی سہارا بس اس کے ساتھ مذاق کیا جائے یہ گرا دیتا ہے اور چند لمحوں میں دنیا سے کوچ کر جانا ہوتا ہے جانے ولا تو چند ہی لمحوں میں دنیا کو الوداع کہہ کر جاتا ہے اور اسے یہ کہاں معلوم کہ اس کے جانے بعد اس سے وابستہ رشتون اور گھر والوں کو روزانہ جیتے جی مرنا پڑتا ہے۔  ہر چیز کا ایک لیمڈ ہوتا ہے اس سے اگر پار جانے کی کوشش کی جائے تو ظاہر سی بات ہے اگر ہر وقت موت نہیں ائی تو ہر لحاظ سے نقصان لازم ہے۔۔

ہماری غلط فہمیان۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!!

موت بےشک ہر حال میں انی ہے اس سے کوئی نہیں بچ نہیں سکتا ہے لیکن اللہ پاک نے احتیاط کرنے کو بھی کہا ہے عقل جیسے عظیم نعمت سے نوازا ہے مختصر یہ کہ جب دو ہزار پانچ میں پاکستان میں زلزلہ ایا تو پاکستانی افشل رپورٹ کے مطابق تقریباً 79,000 ہزار لوگوں کے جان گئے تھے جو کہ زیادہ تر بلڈنگ گرنے سے واقع ہوئے اور 32,000 ہزار بلنڈنگ زمین بوس ہوئے تھے ان میں ہماری اپنی غلطی ہے کہ ہم نے construction صیح معیار کے مطابق نہیں کر پاتے ہیں جوکہ تھوڑا زمین ہلنے پر زمین بوس ہوجاتے ہیں اس کے مدمقابل اگر جاپان کا مطالعہ کیا جائے تو جاپان کے شہر ٹوکیو میں روز زلزلے اتے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں ہر سال 15,00 زلزلے ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ چھوٹے چھوٹے زلزلے معمول کا حصہ ہے لیکن لوگ بلڈنگ گرنے سے نہیں مرتے ہیں کیونکہ وہ لوگ اپنے گھرون کو اس کے لئے تیار کر رکھے ہیں یغنی flexible لچکدار گھر بنائے ہوئے ہیں کیونکہ ان لوگوں نے حل تلاش کئے اور سبق حاصل کئے لیکن ہم مجال ہیں کسی کا سنیں۔
مختصر خلاضہ یہ ہے ۔۔!!!!!! کہ خدارا حادثہ سے پہلے احتیاط ضرور کیجیئے کیونکہ احتیاط علاج سے بھی بہتر ہے اپنی اور دوسروں کی جان کا حفاظت کرنا لازم و ملزوم ہے موٹر سائیکل یا گاڑی لے کر باہر جاتے وقت یہ ضرور سوچ بچار کرے گھر والوں  کے آپ سے وابستہ کتنی امیدیں اور خواب ہیں اس بات کو ہمیشہ ذہن نشین کریں کے جلد بازی شیطان کا کام ہوتا ہے۔وہ کہتے ہیں نا جلدی مت کرو ورنہ دیر ہوجائے گا اور ہمیں  ہر کام میں صبرو استقامت عطا فرمائے۔
اللہ ہم سب کو ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی توفیق عطا فرمائے….
 آمین ایک بار ضرور شیر کرے شکریہ۔۔۔۔۔
motor cycle accident zait upper chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
61909