Chitral Times

Nov 7, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ڈاکٹرز موجود نہیں ،حکام فوری نوٹس لیں ۔۔مولانا چترالی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)محکمہ صحت خیبر پختونخوا مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے ضلع چترال کیلئے 70 ، 80 ڈاکٹرز کی بھرتیاں کی گئیں اور ڈسپنسری لیول تک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں کر کے ڈیوٹیاں تفویض کی گئیں لیکن ایک سال کے اندر سارے ڈاکٹر زنے چترال سے سیاسی اپروچ کے ذریعے اپنے تبادلے کروالیے آج صورتحال یہ ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز موجود نہیں میں بذات خود اور ایم پی اے چترال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وریجون ، موڑ کھو اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ارندو کے دورے کیے جہاں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ھُو کا عالم تھا ظاہر ہے جہاں ڈاکٹرز دستیاب نہ ہوں ، ایکسرے مشینیں خراب اور لیبارٹریز غیرفعال ہوں تو مریض کس لئے ہسپتال کا رُخ کریں گے؟ان خیالات کا اظہار چترال سے متحدہ مجلس عمل کے رُکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے اپنے دورہ چترال سے پشاور واپس پہنچ کر اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے کیا انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لے کر محکمہ صحت کو ہدایات جاری کرے تاکہ ان تحصیلوں کے مکینوں کو صحت کے سلسلہ میں ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ جن ڈاکٹرز کا چترال سے باہر تبادلہ کیا گیا ہے ان کو واپس چترال بھیجا جائے اور ان کے ٹرانسفر آرڈرز منسوخ کیے جائیں کیونکہ یہ ڈاکٹرز چترال کیلئے بھرتی ہوئے تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13481