Chitral Times

Oct 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے تاریخی جشن قاقلشت میں موسیقی نائٹ کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) قاقلشٹ میں شروع ہونیو الے تاریخی چار روزہ جشن قاقلشت میں موسیقی نائٹ کا انعقاد کیا گیا ، 8ہزار بلندی پر واقع وادی قاقلشت میں شروع ہونے والے جشن قاقلشت کی موسیقی نائٹ میں مقامی گلوکاروں نے پرفارم کیاجبکہ ساتھ ہی شاندارآتش بازی کا مظاہرہ بھی پیش کیاگیا، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ چترا ل کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے جشن ققلشت چترال کی تاریخ کا 2ہزار سال سے زائد پرانا فیسٹیول ہے جس میں ملک بھر سے سیاحوں سمیت بیرون ممالک سے سیاح اس فیسٹیول میں شرکت کرتے ہیں ، فیسٹیول میں مختلف سپورٹس کھیل جن میں پولو، خصوصی افراد کے کھیل، ثقافتی کھانوں کے سٹالز، ثقافتی شو، رسہ کشی، شوٹنگ ، میراتھن ریس ، والی بال ،راک گلائمبنگ ، کرکٹ ، فٹبال ، آرچری ، فالک پرے ، ہاکی اورموسیقی نائٹ سمیت پیراگلائیڈنگ ، زِپ لائننگ، مشاعرہ اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد ہو چکا ہے ،گزشتہ روز مشاعرے سمیت موسیقی نائٹ میں ثقافتی ڈانس پرفارمنس اور موسیقی کا اہتمام کیا گیا ،فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد ققلشت کے مقام کو سیاحت کیلئے آباد کرنا اور چترال کی ثقافت کی رونمائی ہے ، چترالی ثقافت تاریخی ثقافت ہے اورچترال میں ہر سال دنیا بھر سے سیاح ان مقامات کارخ کرتے ہیں ۔
Qaqlasht festival 2018 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
8780