Chitral Times

Apr 29, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے بیوٹیفیکیشن فنڈ کے صحیح اور بروقت استعمال کو یقینی بنایا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال

شیئر کریں:

چترال کے بیوٹیفیکیشن فنڈ کے صحیح اور بروقت استعمال کو یقینی بنایا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صدر تجار یونین چترال بشیر احمد کی قیادت میں کابینہ کے ممبران اور عمائدین بازار نے ڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات کی ۔اور نو تعینات ڈپٹی کمشنر خوش امدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر چترال چترال کی بہترین خدمت کو یقینی بنائیں گے۔

وفد نے چترال کے لئے منظور شدہ بیوٹیفیکیشن فنڈ کے بروقت اور صحیح استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا۔وفد نے چترال بازار میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے نکاسی اب کے بہتر انتظام سٹریٹ لائٹس کے انتظام سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب اور بائی پاس روڈ کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر چترال سے درخواست کی کہ چترال میں قائم پرائیویٹ ہاسٹلز کے لئے ضابطہ اخلاق ترتیب دیا جائے اور پر عمل کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی چترال سے منشیات کے لعنت کو ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ مذکورہ تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ تجار یونین چترال کی کابینہ کو لیکر چترال بازار کا دورہ کروں گا اور بیوٹیفیکیشن فنڈ کے صحیح اور بروقت استعمال کو یقینی بناؤنگا۔چترال کی ترقی کو یقینی بنانے اور امن کو برقرار رکھنے کیلئے تمام شراکت داروں خصوصا تجار یونین چترال کو ساتھ لیکر چلوں گا۔ ڈپٹی کمشنر نے بغیر این او سی چلنے والے تمام پرائیویٹ ہاسٹلز کے فوری بندش کے احکامات موقع پر جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجروں کے جائز حقوق کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

chitraltimes tujjar union chitral delegation met dc lower chitral imran


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
82505