
چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پھنسے ہوئے لوگوں کواشیائے ضروریہ پہنچانے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں۔ سکندر حیات خان شیرپاؤ
چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پھنسے ہوئے لوگوں کواشیائے ضروریہ پہنچانے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں۔ سکندر حیات خان شیرپاؤ
پشاور( نمائندہ چترال ٹائمز) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤنے کہا ہے کہ ضلع چترال میں بڑے پیمانے پر برف بھاری کی بدولت لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے اور وہاں پر اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔قومی وطن پارٹی کے سیکرٹریٹ وطن کور پشاور سے جاری کردہ ایک پریس ر یلیز میں انھوں نے برف بھاری کی بدولت پھنسے لوگوں کی حالت زار اور اشیائے ضروریہ کی شدید کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہاں کے لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکالنے کے ساتھ ساتھ ان کو اشیائے خوارک پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ حالیہ شدید برف بھاری کی بدولت رابطہ سڑکیں بند اور آمد و رفت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اوربجلی و رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے مکین شدید اذیت ناک لمحوں سے گزر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ضلع میں جاری صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو اشیائے خور و نوش اور طبی سہولیات تک رسائی بھی مشکل ہو گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ضلع کے محصور خاندانوں کو بحفاظت نکالنے،رابطہ سڑکوں کی بحالی اور طبی سہولیات سمیت اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ وہاں کے عوام کی مشکلات میں کمی لائی جاسکیں۔