Chitral Times

Jul 21, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے ایک اور فرزند ڈاکٹر عبدالحکیم کا بڑا اعزاز، بہ یک وقت 9 گولڈ میڈلز حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا

شیئر کریں:

چترال کے ایک اور فرزند ڈاکٹر عبدالحکیم کا بڑا اعزاز، بہ یک وقت 9 گولڈ میڈلز حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر کالج آف ڈینٹسٹری ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے ہونہار طالب علم ڈاکٹر عبدالحکیم نے بہ یک وقت 9گولڈ میڈلز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ، عبدالحکیم  ولدریٹائرڈ صوبیدار عمارا خان (مرحوم) کا تعلق موردیر موڑکہو اپر چترال سے ہے،  انھوں نے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں مختلف مضامین میں ٹاپ کرکے گولڈ میڈلز کا حقدار قرار پایا ، گزشتہ دن یونیورسٹی کی کانوکیشن کے موقع پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے گولڈ میڈلز حاصل کیا۔ عبدالحکیم سکول کے زمانے سے ایک ہونہار طالب علم رہا ہے انھوں نے 2014میں ایف ایس سی میں بھی ٹاپ کیاتھا۔ ڈاکٹر عبدالحکیم چترال سے پہلا تعلیم علم ہے جنھوں نے بہ یک وقت 9گولڈ میڈلز حاصل کیا ، چترال ٹائمز سے گفتگو میں انھوں نے اپنی کامیابی کو آللہ تعالیٰ کی مہربانی ، والدین کی دعاؤں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا ثمر قرار دیا ہے

abdul hakim distinction

abdul hakim dr chitral dentist chitraltimes abdul hakim gold medals

chitraltimes governor kp haji ghulam ali addressing khyber medical college of dentstry convocation 2

chitraltimes governor kp haji ghulam ali addressing khyber medical college of dentstry convocation 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
82231