چترال کے آصف علی شاہ کو ڈپٹی کنزرویٹر/ڈی ایف او کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)مجازاتھارٹی نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ جنگلات صوبہ خیبر پختونخوا کے 12 سب ڈویژنل فارسٹ آفیسرزکو بی پی ایس 17 سے 18پرباقاعدہ ترقی کے احکامات جاری کی ہے. چترال ٹائمز ڈاٹ کام ذرائع کے مطابق ترقی پانے والے ان افسران میں چترال کے سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر آصف علی شاہ کو بھی گریڈ 18پر ترقی کے بعد ڈویژنل فارسٹ آفیسر /ڈپٹی کنزرویٹرفارسٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے . یادرہے کہ اصف علی شاہ کا تعلق چترال مغلاندہ سے ہے . وہ محکمہ فارسٹ میںپہلے چترالی کمیشنڈ آفیسر ہیں جنھیں اس عہدےپر ترقی دیدی گئی ہے .