
چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 4920 گرام چرس برآمد ، ملزمان گرفتار
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی پی او لوئر چترال عبد الحی خان (پی ایس پی ) کی ہدایت پر جاری کریک ڈاوون کے دوران چترال پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات براآمد کرکے ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لوٹکوہ نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزم خورشید عالَم ولد عبدالصّمد سکنہ چمر کن کے قبضے سے 2886 گرام چرس برآمد کی، ایس ایچ او تھانہ دروش نے ملزم گل نایاب کے قبضے سے 230 گرام چرس اور ملزم آفتاب ولی ولد سید ولی سکنہ جنجر یت کے قبضے سے 1250 گرام چرس ، ایس ایچ او تھانہ چترال( سٹی) نے ملزمان منیر احمد ولد شیر سکنہ مستجاپاندہ اور فضل ربی ولد محبوب خان سکنہ سین کے قبضے سے کل 425 گرام چرس ، ایس ایچ او تھانہ کوغوزی نے ملزم ارمان ولد مشرف سکنہ دنین کے قبضے سے 90 گرام چرس جبکے ایس ایچ او تھانہ عشیریت نے ملزما ن عبدا لودود سکنہ عشیریت اور رحما ن اللہ سکنہ شرینگل دیر کے قبضے سے 82 گرام چرس برآمد کیے ۔جو کہ کل 4920 گرام بنتے ہیں ۔ تفتیش انویسٹیگیشن اسٹاف کے حوالے ۔ڈی پی او نے اپنے بیان میں کہا کہ منشیات کے خلاف جاری کاروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی اور کہا چترال کو منشیات فری ضلع بنائیں گے ۔