
چترال کی تعمیر وترقی کی راہ میں سرکاری افسران کی طرف سے کوئی کوتاہی، سستی، بدعنوانی اور غفلت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چیرمین ڈیڈاک فاتح الملک علی ناصر
چترال کی تعمیر وترقی کی راہ میں سرکاری افسران کی طرف سے کوئی کوتاہی، سستی، بدعنوانی اور غفلت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چیرمین ڈیڈاک فاتح الملک علی ناصر
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) مہتر چترال اور پی کے لویر چترال سے صوبائی اسمبلی کے ممبر اور ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈاک) کے چیرمین فاتح الملک علی ناصر نے جمعہ کے روز فیتہ کاٹ کر ٹاؤن ہال کے قریب ڈیڈاک کے دفتر کا افتتاح کیا جس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجودتھی۔
اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ چترال کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑ اجائے گاجبکہ ترقی کی راہ میں سرکاری افسران کی طرف سے کوئی کوتاہی، سستی، بدعنوانی اور غفلت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بحیثیت چیرمین ڈیڈک وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ترقی کے لئے حکومتی خزانے سے نکلنے والی ایک ایک پائی کا درست استعمال کیا جائے گا تاکہ عوام ترقی کی حقیقی ثمرات سے بہرہ مند ہوسکیں۔ انہوں نے عوام پر بھی زور دیاکہ ترقیاتی کاموں کی بروقت اور مطلوبہ معیار کے ساتھ تکمیل میں اپنا کردار ادا کرے۔ا نہوں نے کہاکہ بحیثیت منتخب نمائندہ اور چیرمین ڈیڈاک وہ نہ صرف حکومتی لیول پر ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گے بلکہ غیر سرکاری تنظیموں کی سطح پر بھی ترقیاتی کاموں کی دیکھ بال کریں گے تاکہ عوام کو اس کا پورا پورا فائدہ مل سکے۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام پر انہیں ووٹ مل گیا ہے اور وہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت ان ہی کا وژن ہے اور وہ دل و جان سے عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ اس موقع پرمہتر چترال فاتح الملک علی ناصر کے سیاسی مشیر نوید احمد بیگ کے علاوہ پرسنل اسسٹنٹ امیر علی، کوارڈینیٹر نذیراحمد، تحصیل صدر پی ٹی آئی لویر چترال ارشاد حسین، نسیم احمد ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر، حیات الرحمن سابق چیرمین ضلعی زکواۃ کمیٹی، امین الرحمن کوارڈینیٹر اور دوسرے بھی موجود تھے۔ فاتح الملک علی ناصر نے اس موقع پر خطاب کے بعد ‘قیدی نمبر’804 کے حق میں نعرے بھی لگوائے۔