
چترال کی ترقی میں بار، پریس کلب اور چیمبر تمام سٹیک ہولڈرز کو لیکر کردار ادا کرینگے۔سرتاج احمد
چترال کی ترقی میں بار، پریس کلب اور چیمبر تمام سٹیک ہولڈرز کو لیکر کردار ادا کرینگے۔سرتاج احمد
چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) چترال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایک وفد کوارڈنیٹر ایف پی سی سی آیی سرتاج احمد خان کی سربراہی میں نومنتخب صدر بار ایسوسی ایشن چترال لویر ظفرحیات ایڈوکیٹ کو مبارک دی انھیں گلدستہ پیش کیا۔ وفد میں چیمبرکے ایگزیکیٹوممبر عبدالناصر، صدر پریس کلب ظہیرالدین ودیگر شامل تھے۔ وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ بار انکی سربراہی میں مذید ترقی کریگا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث رہے اور چیمبر کی طرف سے یقین دہانی کی گیی کہ بار کےساتھ جاری تمام معاملات کا تسلسل جاری رہیگا اور چترال کی ترقی میں بار، پریس کلب اور چیمبر تمام سٹیک ہولڈرز کو لیکر کردار ادا کریں گے۔