
چترال کی ایک اور بیٹی نے دریائے چترال میںچھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) جمعرات کے صبح اپر چترال کے ریری اویر سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹی ملکہ بی بی دختر عبد الامان نے مبینہ طور پر پارپش اویر کے پل سے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا. واقعے کی اطلاع ریسکیو 1122 چترال کو ملتے ہی ایمرجینسی آفیسر امجد خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دریائے چترال میں سرچ اپریشن شروع کر دی. دس گھنٹے کے طویل سرچ اپریشن کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو لاش دریا میں دکھائی دی ریسکیو 1122 کے تیراکوں نے اپنی پیشوارانہ صلاحیتیں استعمال کرتے ہوئے لاش کو دریا ئے چترال سے نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال شفٹ کیا جس کو بعد میں پوسٹ مرٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا.وجہ خودکشی فلحال معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھریلیو ناچاقی سے تنگ اکر جوان سال لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی ہے .