چترال کی ایک اورحافظ قرآن بیٹی نے دریائے چترال میںچھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )چترال کی ایک اورحافظ قرآن بیٹی نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے. ذرائع کے مطابق نوشاد پروین دختر غلام قادر ساکن لونکوہ تریچ نے گزشتہ دن دریائے چترال میں چھلانگ لگاکرخودکشی کی ہے . بعد میں ان کی لاش کو دریا سے نکال کرسپرد خا ک کیا گیا ہے.وجہ خودکشی معلوم نہ ہوسکی . کہ ایک حافظ قرآن کیونکر موت کو گلا لگانے کو عافیت سمجھی ہے. اس سلسلے میں چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او موڑکہو نے ٹیلی فون پر بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کی گئی . جبکہ پولیس دفعہ 174کے تحت مذید تفتیش کررہی ہے . پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کی عمر تقریبا پندرہ برس تھی. اوروہ حافظہ قرآن تھی.