چترال کیمپ آفس کی پشاوربورڈ کے ساتھ آن لائن رسائی انتہائی خوش آئند ہے۔۔عوامی حلقے
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینٖڈ سیکنڈری ایجوکیشن چترال کیمپ آفس کو پشاور بورڈ کے (Server) سرور تک رسائی دی گئی ہے جس سے طلباء اور طالبات ایک ہی دن میں ڈوپلیکیٹ ڈی ایم سی، ڈی ایم سی و یریفیکیشن اور مائیگریشن سرٹیفیکیٹ ایک ہی دن میں حاصل کرسکتے ہے۔ چترال کے مختلف مکاتب فکرنے اس اقدام کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ آئیندہ کیلئے چترال کے طلباء اور طالبات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔جبکہ اس سے پہلے معمولی کاموں کیلئے طلباو طالبات کو پشاوربورڈ کے چکرلگانے پڑتے تھے۔ انھوں نے پشاوربورڈ کے چیئرمین قیصرعالم، سیکریٹری بشیرخان یوسفزئی اورکنٹرولرعارف علی ودیگرمتعلقہ حکام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔
.
دریں اثنا سب کیمپ آفس دروش کے ا نچارچ سردار حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے چترال کے طلباء اور طالبات چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کے لئے پشاور میں قیام کرتے تھے، پشاور بورڈ نے طلباء وطالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے چترال میں کیمپ آفس اور دروش میں سب کیمپ آفس کا قیام عمل میں لایا۔اب اس کو مذید وسعت دیکرپشاوربورڈ کے ساتھ آن لائن رسائی دید گئی ہے۔ جس سے طلباوطالبات کو مذید سہولیات دستیاب ہونگے۔