چترال کا ایک اور سپوت ناصرحسین ملکی سرحدوںکا دفاع کرتے ہوئے شہید،
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے ایک اور سپوت نے ملک کی سرحدوںکا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے. مستوج خاص کے نواحی گاوںسرغوز سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے مجاہد فورس کے جوان ناصر حسین ولد رحمت حسین آزاد کشمیر بارڈر پر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوگیا ہے . جس کی جسد خاکی آبائی قبرستان میں سپردخاک کرنے کیلئے روانہ کردی گئی ہے .چترال ٹائمز ڈاٹ کام ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے شہید جوان کی منگنی طے تھی . یادر ہے کہ شہید کے والد بھی چترال سکاوٹس سے صوبیدار ریٹائرہیں.