چترال ڈویلپمنٹ موومنٹ کا ایل ڈی ایف اورکاڈو کی مکمل حمایت کا اعلان، گرم چشمہ دھرنا پیر تک ملتوی
چترال ڈویلپمنٹ موومنٹ کا ایل ڈی ایف اورکاڈو کی مکمل حمایت کا اعلان، گرم چشمہ دھرنا پیر تک ملتوی
دریں اثنا لٹکوہ ڈیویلپمنٹ فورم، تجار یونین، ڈرائیور یونین اور عوام لٹکوہ کی طرف سے جاری احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کے بعد پیر تک دھرنا،شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج گرم چشمہ پولو گراؤنڈ میں دھرنے کے مقام پر تقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنرتحصیل چترال کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں فیصلہ کیا گیاکہ پیر کے دن ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران این ایچ اے کے ذمہ داروں کو لے کر چومبور پل پر آئیں گے اور مرمت کا کام ایل ڈی ایف اور ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی شروع کیا جائے گا۔ انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کل سے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن نہیں ہوگا مگر ایل ڈی ایف کے ذمہ داران و ممبران، تجار یونین اور ڈرائیور یونین کے ذمہ داران حالات کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں گے۔ اور پیر سے کام باقاعدہ طور پر شروع ہونے کے بعد احتجاج کا سلسلہ ختم کیا جائے گا۔کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر کی صورت میں احتجاج کا سلسلہ دوبارہ سے شروع بھی ہوسکتا ہے۔
انھوں نے ان تمام آرگنائزیشن ، اداروں اور افراد کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنھوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ایل ڈی ایف کا ساتھ دیا ہے ۔