Chitral Times

Sep 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان کا SBPکے ڈپٹی چیف منیجر سے ملاقات

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان نے پشاور مین سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی چیف مینیجر محمد کامران سے ملاقات کی ۔ سرتاج احمد خان نے چترال کے کاروباری طبقے کو کمرشل بینکوں سے قرضوں کی حصول مین حائل مشکلات اور مارک اپ کے حوالے سے سٹیٹ بینک کے ڈپٹی چیف کو آگاہ کیا۔۔انہون نے چترال کے بینکوں مین فریش کرنسی نوٹوں کی کمی سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں چترال چیمبر کے سابق صدر حاجی محمد خان ،پشاور کے مقامی اخبار کے صحافی اظہر علی اور صابر علی ہوتی بھی موجود تھے۔
sartaj ahmad met sbp chief 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
13249