Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کی کامیاب کاروائی ، دنین کے مقام پر چوری کی واردات میں ملوث چور مسروقہ سامان سمیت گرفتار ،

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی پی او چترال منصور امان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چترال منیرالملک کی طرف سے مقرر کردہ انکوائری آفیسر اے ایس آئی وزیر علی شاہ اور اُن کی ٹیم نے دنین شینجال میں اسد الرحمن کے گھر سے چوری شدہ طلائی اور چاندی کے زیورات اور بندوق بر آمد کرکے ملزمان اعزاز ولد شیر دولہ خان اور نذیر اعظم ولد نادر خان ساکنان شینجال دنین چترال کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ بدھ کے روز تھانہ چترال میں ملزمان کو مسروقہ سامان سمیت جن میں سونے اور چاندی کے زیورات اور ایک ضرب 22بور لائسنس دار شامل ہیں ۔ صحافیوں کے سامنے پیش کیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 457- 380/ 34کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ یکم فروری کی رات نامعلوم ملزمان اسد الرحمن ساکن دنین شینجال کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے تھے اور گھر کے افراد کی غیر حاضری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دروازے اور الماری توڑ کر طلائی و چاندی کے زیورات اور بندوق چوری کی تھی ۔ جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس تھانہ نے چترال تفتیش شروع کر دی تھی ۔ کہ انکوائری کے دوران ملزمان مذکور سے سامان بر آمد ہوئے ۔ اور پولیس نے اُنہیں گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے مسروقہ سامان کی بر آمدگی کے ساتھ اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ دریں اثنا مختلف مکاتب فکر نے چترال پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئے روز چوری کی وراداتوں کی وجہ سے علاقے کے عوام انتہائی پریشانی سے دوچار تھے ۔ جبکہ پولیس کی بروقت کاروائی اور ملزمان کی گرفتاریوں سے پیشہ آور چور بے نقاب ہوگئے ہیں۔
chitral police karwai thift cougt 1 chitral police karwai thift cougt22

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
6397